گوجرانوالہ : گیس چرانے والی فیکٹری پر چھاپہ، مالک کے خلاف مقدمہ درج

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ گیس حکام نے چھاپہ مار کر گیس چولہے بنانے والی فیکٹری سے گیس چوری پکڑی لی فیکٹری مالک نے کئی سالوں سے ڈائریکٹ لائنیں لگا رکھی تھیں۔ محکمہ سوئی نادرن گیس کے مطابق نوشہرہ روڑ پر واقع چولہے بنانے کی ایک فیکٹری میں چھاپہ مارا گیا۔

تو فیکٹری میں انڈر گرانڈ پائپ لائن کے ذریعے گیس چوری کی جا رہی تھی اور گیس کے ذریعے بجلی بناکر ف فیکٹری چلائی جارہی تھی محکمہ سوئی نادرن گیس کے مطابق فیکٹری کا مالک با اکرام سیاسی پشت پناہی کے باعث کئی سالوں سے مسلسل گیس چرا رہا تھا فیکٹری کا کنکشن منقطع کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔