گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ریچھ کے ساتھ کشتی سے شہرت حاصل کرنے والا جھلا پہلوان منشیات فروشی کے الزام میں دھر لیا گیا۔ تھانہ دھلے پولیس نے راجکوٹ میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران جھلا پہلوان کو گرفتار کر لیا۔ جھلا پہلوان مسلسل تین بار رستم گوجرانوالہ کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے منشیات فروش خاتون مونا بی بی کے گھر چھاپہ مارا اور اسے بھی گرفتار کر لیا۔
ملزموں کے قبضے سے ہیروئن اور چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ دھلے کا کہنا تھا کہ جھلا پہلوان رستم پاکستان بننے کے بجائے رستم منشیات بن رہا تھا۔ دوسری جانب گرفتار خاتون مونا بی بی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ہیروئن کو ٹوکن بنا کر فروخت کرتی تھی تاہم اس کا کہنا تھا کہ جھلا پہلوان کا منشیات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔