گوجرانوالہ : مضر صحت کھانا کھانے سے 8 افراد کی حالت غیر

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانولہ مضرِ صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات بچوں سمیت آٹھ افراد کی حالت غیر ہو گئی، متاثرہ خاندان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ کے علاقہ دھلے کے رہائشی محنت کش ندیم کی بیوی ثمینہ نے اپنے بچوں کو دہی بھلے اور چاول کھلائے جس کے بعد ثمینہ بی بی اور اس کے سات بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے متاثرہ خاندان کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ متاثرہ افراد میں پینتیس سالہ ثمینہ، گیارہ سالہ زارخ، تین سالہ زولقرنین، چار سالہ عاروب، چھ سالہ منزہ، دس سالہ کنزہ،دو سالہ حضیفہ ،پانچ سالہ حسنین شامل ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ خاندان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔