گوجرانوالہ میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، بچی جاں بحق، 4 افراد زخمی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں گھر میں ناشتہ پکانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ جس سے ایک بچی جاں بحق اور ماں، دو بیٹیوں سمیت 4افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سمن آباد چنگی کے علاقے میں ایک گھر میں ناشتہ بنانے کے دوران گیس ہو گئی اور گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ واقعے میں ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ماں، دو بیٹیوں سمیت 4افراد بھی جھلس کر زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔