گوجرانوالہ کی خبریں 27/12/2014

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جی پی آئی) معروف سماجی کارکن خواجہ ذکاء اﷲ آف لیپاری ہوٹل نے کہا ہے کہ پاسپورٹ آفس میں ملازمین کی ملی بھگت سے ایجنٹ مافیا کا راج ہے۔ ایجنٹوں کی مٹھی گرم نہ کرنے والے شہری صبح سویرے لائن میں لگنے کے باوجود شام کا مایوس لوٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نادرا کی طرز پر پاسپورٹ آفس میں بھی ارجنٹ فیس والوں اور عام پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے الگ الگ دفاتر بنائے۔ اگر الگ دفاتر فوری ممکن نہ ہوں تو کم از کم اسی دفتر میں ارجنٹ فیس والوں اور عام فیس والوں کی علیحدہ علیحدہ لائنیں بنانے کا حکم دیا جائے جس سے زائد فیس ادا کرنے والوں کو سہولت بھی ملے گی اور ایجنٹ مافیا سے بھی نجات ممکن ہوسکے گی کیونکہ عام فیس کے علاوہ ایجنٹ مافیا کی فیس شامل کرکے پاسپورٹ حاصل کرنے والوں کو تو یہ عام بھی ارجنٹ میں پڑ جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے صدر چوہدری احور طفیل وڑائچ ایڈووکیٹ نے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے الیکشن بورڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے چیئر مین چوہدری محمد ظفر سیکھوایڈووکیٹ ممبران میں محمد انور نارو اور سجاد حسین خاں ایڈووکیٹس شامل ہیں ۔ الیکشن بورڈ نے الیکشن سال 2015-16 کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ وصولی کاغذات نامزدگی مورخہ29-12-14 تا30-12-14بوقت صبح 09:00 بجے سے لے کر 03:00 بجے تک وصول کیے جائے گے کاغذات نامزدگی آفس ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔ چسپاندگی فہرست امیدواران مورخہ 31-12-14 کو نوٹس بورڈ پر آوایزں کر دی جائے گی ۔ اعتراضات / جانچ پڑتال مورخہ01-01-15 دن 11:00 بجے اور واپسی کاغذات 02-01-15 کو دوپہر 03:00 بجے تک اور چسپاندگی فائنل لسٹ امیدوران 03-01-15 کو آویزاں کر دی جائے گی اور الیکشن مورخہ10-01-15 کو ہو گئے پولنگ ٹائم صبح 09:00 تا 04:00 بجے شام تک ہو گی اور وقفہ برائے نماز /طعام 01:00 بجے تا02:00 بجے ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی ) را ہنما مسلم لیگ ن و سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ اقلیتو ں کے حقو ق کو تحفظ فرا ہم کر نا اور خیا ل رکھنا ہما راقو می مذہبی فریضہ ہے مسیحی برا دری ہما رے بھا ئی ہیں ان کے دکھ درد و خو شی میں ہم برا بر کے شریک ہیں قا ئد اعظم محمد علی جنا ح نے ان تھک محنتو ں اور کا و شوں سے پا کستا ن کو حا صل کیا اور ہمیں آزا دی کی نعمت سے ما لا ما ل کیا اس پا کستا ن کو حا صل کر نے میں مسیحی برا دری نے بھی بھر پو ر سا تھ دیا اور اپنا اہم کر دا ر کیا ۔رضوان اسلم بٹ نے کہا کہ ہما رے قو می پر چم میں اقلیتی رنگ مو جو د ہے جو اس با ت کی دلیل ہے کہ اقلیتو ں کا تما م بنیا دی حقو ق میں مسا وی حق حا صل ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکو مت بھی اقلیتو ں کو تحفظ فرا ہم کر نے میں مکمل کو شا ں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو اقلیتو ں کے حقو ق سلب کر نے نہ دیں گے اور انکو انکا حق دلا کر رہیں گے سا نحہ کو ٹ را دا کشن اور سا نحہ پشا ور کی بھی شدید مذمت کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی )مسلم لیگ (ن) کے شعبہ خواتین کی رہنما، خاتون مذہبی رہنما باجی سمعیہ قادری نے کہا ہے کہ ریاست کی بقاء کیلئے کڑے وقت میں سخت فیصلے ناگزیر ہیں ۔قوم کواپنے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف اور جرنیل راحیل شریف کی نیک نیتی اورصلاحیتوں پربھرپوراعتماد ہے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے سیاسی قیادت اورقوم کوافواج پاکستان کی پشت پرکھڑا کردیا ۔سرزمین پاک دہشت گردوں کیلئے تنگ پڑجائے گی ۔دہشت گردوں کے سہولت کار بھی عنقریب قانون کے شکنجے میں ہوں گے ۔دہشت گردی کے سدباب کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کاعزم واستقلال خوش آئند ہے ۔اپنے ایک بیان میں باجی سمیعہ قادری نے مزید کہا کہ پشاور کے بعد کوئٹہ میں بم دھماکہ دہشت گردوں کی طرف سے ایک اوربزدلی کامظاہرہ ہے ۔پاکستان کے جوان توجوان بچے بھی سرفروشی کی تمنارکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک اپنے ہزاروں پیاروں کے جنازے اٹھائے ہیں مگر ایک پل کیلئے بھی دشمن ملک اوردہشت گردوں کے سامنے اپنے سرنہیں جھکائے ۔آج بھی افکارقائد سے ہمیں رہنمائی اورطاقت ملتی ہے ،ہم مادروطن پاکستان کو امن پسندوں کیلئے جنت جبکہ دہشت گردوں کیلئے جہنم بنادیں گے۔