گوجرانوالہ کور کی جانب سے آئی ڈی پیز کے لئے جاری امدادی مہم

گوجرانوالہ کینٹ : شمالی وزیرستان جہاں دہشت گردوں کی کاروائیوں سے ملکی مفادات کو نقصان پہنچا وہاں معصوم شہری بھی متاثرہوئے اور انھیں اپنا گھر بار چھوڑ کر ملک کے دوسرے پر امن علاقوں میں پناہ لینا پڑی۔

شمالی وزیرستان کے غیور متاثرین کے لیے گوجرا نوالہ کور کی جانب سے امدادی اشیاء کی تیسری کھیپ گوجرانوالہ چھاونی سے بنوں کے لئے روانہ کی گئی۔ امدادی اشیاء میں ادویات ،کمبل گرم ٹوپیاں،کھیلوں کا سامان اور کھانے پینے کی اشیاء میں آٹا ، چاول، دال، گھی اور چینی وغیرہ شامل ہیں۔ امدادی اشیاء کی روانگی کے وقت بریگیڈ یر رفیق الرحمن بنگش نے آئی ڈی پیز کی خوشحالی اور “ضربِ عضب” کی کامیابی کے لئے خصوصی دُعا کی۔

Gujranwala Cantt

Gujranwala Cantt