گوجرانوالہ میں صنعت کار کی بیوی کے گارڈز کی فائرنگ ،نوجوان ہلاک

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ(جیوڈیسک)گوجرانوالہ میں صنعت کار کی بیوی کے گارڈز کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ موڑ ایمن آباد کے قریب پیش آیا جہاں کار کو اوورٹیک کرنے کے دوران تلخ کلامی ہوئی اسی دوران گارڈز نے فائرنگ کر کے 25 سال کے نوجوان کو قتل کردیا۔

پولیس نے نوجوان کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ خاتون نے کار سے نکل کرگارڈز کو کہا اسے گولی ماردو۔تاہم کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

ملزمان کی عدم گرفتاری پر اہل خانہ نے احتجاج کیا ہے اور آر پی او آفس کے باہر دھرنا دیا ہوا ہے۔مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کو ناحق قتل کیا گیا،قتل کر نے والے پیسے والے لوگ ہیں انہوں نے سب کو خرید لیا ہے۔