گوجرانوالہ (جی پی آئی) عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت پیر سید نور الحسن شاہ بخاری اور پیر سید محمد باقر علی شاہ بخاری کے 62واں دو روزہ سالانہ عرس مبارک کی 23,23نومبر کو منعقد ہونے والی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے آج 19نومبر دن 10بجے آستانہ عالیہ حضرت کیلیانواکہ شریف میں بزم نقشبندیہ کیلانیہ کا اہم اجلاس ہو گا۔ اولیائے کرام کے مشن کو فروغ دے کر اسلام کے روشن حقیقی تصور کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین الحاج پیر سید عظمت علی شا بخاری نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سنی اتحاد کونسل الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اولیائے کرام کے آستانے روحانیت اور رشد و ہدایت کے مراکز ہیں۔جہاں سے روحانی فیض کا سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجدار روحانیت حضرت پیر سید نور الحسن شاہ بخاری نے اپنی زندگی دین اسلام کی اشاعت و سربلندی،احیائے سنت معاشرے کی روحانی اصلاح اور گمراہی کے خاتمے کیلئے وقف کیے رکھی۔آپ نے ضلع گوجرنوالہ کی بستی حضرت کیلیانوالہ شریف کو اپنا مسکن بنا کر بے شمار ویران دلوں میں محبت خداوندی اور عشق رسول کی لازوال شمع روشن کر کے لافانی اجالے بکھیر دے۔علم و حکمت کے جواہر تقسیم کیے فیض کے دریا بہائے آپ نے مردہ دلوں کو نئی زندگی بخشی اور گمشتگان راہ کو نشان منزل دیا۔آپ سنت نبوی کو عملی نمونہ اور شریعت اسلامیہ کے عظیم پاسدار تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ(جی پی آئی )پاکستان انٹربورڈ کرکٹ چیمپئن شپ کے زیراہتمام حید آبادایجوکیشن بورڈگرائونڈمیں ہونیوالے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ بورڈکی ٹیم مینجر خالد فاروق اعوان اورکوچ عدنان فاروق روانہ ہوگئی اس موقع پر سیکرٹری بورڈڈاکٹرسید جوادحیدراورڈائریکٹر سپورٹس محمد اشرف پوارنے کہا کہ گوجرانوالہ بورڈکرکٹ میں اب تک آٹھ مرتبہ پوزیشن حاصل کرچکی ہے اورانشاء اللہ اس مرتبہ بھی پہلی پوزیشن حاصل کرے گی کھلاڑیوں پر سخت محنت کی گئی ہے اوروہ گوجرانوالہ بورڈکا نام روشن کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ(جی پی آئی )چیئرمین امن کمیٹی نے ملک محمد یارض بحریہ ٹائون والے کی قومی ملی اور عوامی خدمات پر خراج تحسین اور سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک محمد ریاض جیسے خدا ترش اور ملک و قوم کے خادم کو صدر پاکستان منتخب کر کے اچھی شہرت رکھنے والے انسان کو اپنا دست و بازو بنائیں۔اس سے حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا اور مشکلات میں کمی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بندگان خدا کی فلاح کیلئے بے لوث کام کرنا مساجد بنانا اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے مال و دولت خرچ کرنا اپنے آپ کو خدمت انسانیت کے لیے وقف کر دینا خوشنودی خدا کا ذریعہ اور بہت بڑے اجر و ثواب کا کام ہے۔اس سے دنیا میں رزق سے اضافہ اور آخرت میں ذریعہ نجات ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اور مساجد کی تعمیر کرنا نادار بے سہارا لوگوں کی خدمت غریبوں کے لیے دسترخوان بچھانا،لاوراث گونگے بہرے بچوں کا علاج،آپریشن اور بیماروں کا علاج کرانا عوامی نمائندوں سیاستدانوں اور حکمرانوں کیلئے باعث تقلید ہے۔انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ عبدالستار ایدھی کیلئے نوبل ایوارڈ کیلئے کوشش کریں۔