گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں گلے پر دھاتی ڈور پھرنے سے تایا اور بھتیجا شدید زخمی ہو گئے۔ طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
نواحی گاؤں کلئیر کا رہائشی بختیار احمد اپنے سات سالہ بھتیجے عبداللہ کے ساتھ واپس اپنے گاؤں جا رہا تھا۔ جی ٹی روڈ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں اوور ہیڈ برج سے اترتے ہی دونوں کے گلے پر دھاتی ڈور پھر گئی جس سے تایا اور بھتیجا شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔