گوجرانوالہ : کائٹ ایکٹ کے تحت گرفتار طالب علم رہا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں کائٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کمسن طالب علم کو رہائی مل گئی، واضح رہے کہ پتنگ بازی کے الزام میں گرفتار 11سالہ ساتویں جماعت کے طالبعلم کو عدالت نے 50 ہزار مچلکے پر رہائی کا حکم دے دیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز پتنگ بازی کے الزام میں 11 سالہ ساتویں جماعت کے طالب علم اظہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا، جسے آج سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے بچے کو 50 ہزار مچلکے پر رہائی کا حکم دے دیا ہے، بچے کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہے اور پتنگ نہیں اڑا رہا تھا بلکہ اسکول سے گھر آکر یونی فارم تبدیل کر رہا تھا کہ پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے سے ڈور اور پتنگ برآمد ہوئی ہے۔