گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کروڑوں روپے مالیت کی زمینوں کی ملکیت کے تنازعے پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا گیا۔
یہ واقعہ صدر وزیر آباد کے علاقہ وڈالہ چیمہ میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے مابین کروڑوں روپے مالیت کی زمینوں کی ملکیت کا تنازعہ تھا۔ آج ملزمان شبیر حسین اور مطلوب حسین نے حملہ آور ہوکر فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے 38 سالہ سلامت علی جاں بحق ہوگیا جو کہ زمینوں پر کام کرتا تھا ۔ فائرنگ سے زمیندار چودھری بوٹا زخمی ہوگیا جسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ملزمان شبیر حسین اور مطلوب حسین فرار ہوکر ائیرپورٹ پر پہنچ گئے جوکہ آج رات امریکہ چلے جائیں گے پولیس ملزمان کو گرفتار کرے۔