گوجرانوالہ : پسند کی شادی کرنے والے جوڑا لڑکی کے بھائی کے ہاتھوں قتل

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں دو سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے بھائی نے صلح کے بہانے گھر بلا کر تشدد کیا اور پھر کرنٹ لگا کر قتل دیا گرجاکھ کے رہائشی عبدالحفیظ نے دو سال علی جی ٹان کی رہائشی مہناز کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔

کل شام کو دو سال کے بعد لڑکی کے بھائی سرفراز نے اپنی بہن مہناز اور بہنوئی حفیظ کو صلح کے بہانے سے گھر بلوایا جہاں سرفراز نے گھر والوں کے ساتھ مل کر اپنی بہن مہناز اور بہنوئی حفیظ پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔

سرفراز نے پہلے تو دونوں کو تاروں کے ساتھ کرنٹ لگایا جس کے بعد ان کے سروں میں نوکدار آہنی راڈوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں پوسٹ مارٹم کے لیے ھسپتال منتقل کردیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔