گوجرانوالہ : لائیو سٹاک کی کارروائی ، 11 سو لٹر مضر صحت دودھ پکڑا گیا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ سو لٹر مضر صحت دودھ پکڑلیا ۔ چیکنگ کے دوران دودھ میں کیمیکلز پائے گئے ، ملزم گرفتار دودھ کو نہر میں بہا دیا گیا ۔ عمر حیات نامی شخص منڈی بہائو الدین سے دودھ گوجرانوالہ فروخت کرنے کے لیے لا رہا تھا ۔

گوندلوالہ چوک کے قریب محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں نے ناکہ لگا کر گاڑی کو روک کر دودھ کے نمونہ لے کر اس کو چیک کیا تو اس میں سرف ، یوریا اور دیگر کیمیکلز پائے گئے جس پر گیارہ سو لیٹر دودھ کو قبضہ میں لے کر نہر میں بہا دیا گیا جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ ڈائریکٹر ایگریکلچر سردار اکبر کا کہنا تھا کہ ملزم دودھ بیچنے کے لیے گوجرانوالہ آرہا تھا ۔ جب دودھ کے نمونہ کو لیکٹو میٹر میں چیک کیا گیا تو یہ مضر صحت نکلا ، دودھ میں کیمیکلز کی بڑی تعداد میں موجودگی پائی گئی ہے ۔ دودھ کو ضائع کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔