گوجرانوالہ، تنسیخ نکاح کے الزام میں قیدی محمد جاوید کی خودکشی
Posted on March 17, 2015 By Mohammad Waseem گوجرانوالہ, مقامی خبریں
Gujranwala
گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کے سینٹرل جیل میں تنسیخ نکاح کے الزام میں قید محمد جاوید نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے۔
لاش کے پاس سے ایک خط بھی ملا ہے جس کا متن ہے کہ اس کے سسرالیوں نے تنسیخ نکاح کا جھوٹا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔
محمد جاوید لاہور کا رہائشی تھا اور اس کے خلاف تھانا سٹی حافظ آباد میں مقدمہ درج تھا، جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔