گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ اور میانوالی میں 4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے، تاہم 1مجرم کی پھانسی صلح نامہ ہونے پر روک دی گئی۔
میانوالی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 3قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرموں نے 2006میں پرانی دشمنی پر3 افراد کو قتل کیا تھا۔
جبکہ گوجرانوالہ میں مجرم وقار کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم نے 2005میں پرانی دشمنی پر 5افراد کو قتل کیا تھا۔ گوجرانوالہ میں ہی مجرم انور علی کی پھانسی صلح نامہ ہونے پر روک دی گئی۔