گوجرانوالہ : معمولی تنازعہ پر دو افراد قتل

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) معمولی تنازعہ پر مخالفین نے چھریوں اور قینچیوں کے وار کر کے دو بھائیوں کو قتل کر دیا۔ خالد کا ہمسائیوں فیصل وغیرہ سے گھریلو دیوار کا تنازعہ چلا آ رہا تھا اسی رنجش پر ملزمان نے خالد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اطلاع ملنے پر خالد کے بھتیجے زاہد اور طاہر اپنے چچا کو ملزمان سے چھڑوانے موقع پر پہنچے تو ملزمان نے ان پر بھی حملہ کر دیا اور دونوں بھائیوں کو چھریاں اور قینچیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں بھائی دم توڑ گئے۔