گوجرانوالہ: مقدمہ قتل میں رہا ہونے والا مخالفین کی فائرنگ سے زخمی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ڈیرہ سیچاں کا رہائشی غلام عباس اپنے دو بھائیوں کے ساتھ مقدمہ قتل کی تاریخ پیشی کے بعد سیشن کو رٹ سے پیدل جی ٹی روڈ کی جانب آ رہا تھا کہ راستے میں جیل گیٹ کے سامنے موٹر سائیکل سوار مخالفین نے فائرنگ کر دی جس سے غلام عباس زخمی ہو گیا۔

جیل کے عملے کے باہر آنے پر ملزم موٹر سائیکل چھوڑ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ زخمی غلام عباس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے موٹر سائیکل قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔