گوجرانوالہ کی خبریں 30/10/2014

Conference

Conference

مرکزی جمعیت اہلحدیث جمعہ کو آل پارٹیز امن کانفرنس کرے گی
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ سٹی نے جمعہ کو تین بجے آل پارٹیز امن کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا،ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کی بجائے عوام الناس کو امن و امان کے قیام کا درس دیا جائے، تمام مسالک کے اکابرین اپنے نوجوانوں اورمہمان علماء کو گوجرانوالہ میں بین المسالک امن کے حوالے سے پر سکون کی آگاہی دیں اور انہیں ضابطہ اخلاق کا پابند بنائیں، ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث کے قائدین نے مقامی ہوٹل میں امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد صادق عتیق، مولانا پروفیسر سعید کلیروی، حافظ عمران عریف، مولانا محمد ابرار ظہیر، میاں محمد سلیم شاہد، عبد الرحمان عظیم، مولانا عارف اثری اور رانا محمد ابراہیم نفیس نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہر کا امن اپنے مسلک کی طرح عزیز ہے، ماہ محرم میں امن قائم رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ، خصوصاََ ڈی سی او گوجرانوالہ عظمت محمود، سی پی اور۔۔۔۔۔۔ اور چئیر مین ڈویژنل امن کمیٹی قاری سلیم زاہد کی خدمات کوسراہتے ہیں اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں، قائدین اہلحدیث نے واضح کیا کہ کوئی اہلحدیث عالم فرقہ وارانہ تشدد یا اشتعال انگیزی میں کبھی ملوث نہیں رہا اور آئندہ بھی ہم نے اپنی جماعت کے علماء کو باقاعدہ یہ ہدایت کی ہے کہ ملک میں اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے لوگوں کو امن کا درس دیں۔علمائے کرام نے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کے داعی رہے ہیں اورآئندہ بھی صرف ماہ محرم ہی نہیں سارا سال امن کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ ( جی پی آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر پنجاب کے آرگنائزر ،مشیر وزیر اعظم آز اد جموں و کشمیر ملک ارشد محمود نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر ہماری اولین ترجیح ہے اور تحریک آزادی کی موجودہ نازک صورتحال میں تمام سیاسی قوتوں اور جماعتوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور مفاہمت کی فضا قائم کرنے کی پہلے سے کئی گنا زیادہ ضرورت ہے ،مشیر وزیر اعظم آز اد جموں و کشمیر ملک ارشد محمود نے کہا کہ ہماری پارٹی اور حکومت نے ہر دور میں تحریک آزادی کشمیر کو اولین ترجیح ہی نہیں دی بلکہ ہماری پارٹی کے بانی قائد نے ہماری پارٹی کی بنیاد ہی تحریک آزادی کشمیر پر رکھی اور شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا اور ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے تحریک آزادی کے لیے اپنے خون تک کا نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کیاان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کی ملین مارچ سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں کی نعرہ بازی انتہائی افسوس ناک حرکت ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں ہماری حکومت نے ساڑھے تین سال کے عرصہ میں آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں میڈیکل کالجز کے قیام،اسمبلی کی بلڈنگ کی تعمیر ،سڑکوں ،پلوں اور دیگر اداروں کے قیام اور ان کو سٹاف کی فراہمی کے علاوہ تعمیر وترقی کے دیگر کام ریکارڈ بنیادوں پر چوہدری عبدالمجید کی ذاتی دلچسپی کے آئینہ دار ہیں اور حکومت پاکستان سے پابندی کے باوجود ہماری وزیراعظم نے کروڑں روپے کا فنڈز منظور کروائے اور تعمیر وترقی کے عمل کو کسی صورت رکنے نہیں دیا اور انتہائی مشکل حالات کے باوجود وہ کام کیے جو ماضی کی حکومتیں آج تک نہیں کرسکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ ( جی پی آئی ) ”پنجاب ”پولیس نے ایک ماہ قبل پکڑے جانیوالے دو نوجوان”مقابلے” میں پھڑکا دئیے’نواحی گائوں موضع چہل کلاں میںنعشیں پہنچنے پر کہرام مچ گیا ‘پولیس نے بیگناہ نوجوانوں کو قتل کر دیا’اہل علاقہ کامئوقف۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات کینٹ پولیس سے مبینہ مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے دو افراد حافظ طلحہ اور رمضان اعوان کے لواحقین نے میڈیا کو بتایا کہ27ستمبر کو مختلف جگہوں سے اٹھایا کل 4افراد تھے جن میں ایک سہولت سنٹر گوجرانوالہ کاملازم زاہد اقبال بھی ہے اور رمضان کا بھائی فرحان بھی شامل تھے۔ان دونوں کو پولیس نے 10دن تک حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا جبکہ ایک ماہ کے دوران نہ صرف اہل علاقہ میں بعض افراد نے ہلاک شدگان دونوں افراد سے نہ صرف ملاقاتیں بھی کیں بلکہ پولیس سودے بازی بھی کرتی رہی اور آج کل رہائی کی باتیں بھی کرتی رہی لیکن گذشتہ رات پولیس نے انہیں مقابلہ میں پار کر کے ڈکیتوں کی داستان بنا دی ‘اہل دیہہ اور نوجوانوں کے ورثاء نے اعلی حکام سے جعلی پولیس مقابلہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ مرحوم حافظ طلحہ کا تعلق تبلیغی جماعت سے بھی ہے اور اسے ملکوال سے پولیس نے حراست میں لیا جبکہ رمضان اعوان کو اس کی بہن کے گھر واقع لمباں والی سے پکڑا گیا۔ورثا اور اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب سمیت تمام اعلی حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ ( جی پی آئی ) امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ بلال قدرت بٹ نے کہاکہ پنجاب میں پولیس مقابلوں میں اکثر بیگناہ لوگوں کو پھڑکا دیا جاتا ہے جو کہ اچھی روایت نہیں ‘انہوںنے کہاکہ مبینہ پولیس مقابلہ میں مارے جانیوالے نوجوانو ں کیساتھ پکڑے جانیوالے دیگر افراد کو تو رہا کر دیا گیا لیکن انہیں بیدردی سے موت سے ہمکنار کر دیاگیا۔انہوںنے کہا کہ پولیس کی یہ روش خود اس کے خلاف جاتی ہے ‘انہوںنے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ پولیس مقابلوں کی مکمل جانچ پڑتال ہونی چاہیے۔