گوجرانوالہ (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن میں محمد ثاقب، عبدالمالک اور مجاہد اقبال شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے جب کہ انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔