را حساس اداروں میں؟

Gujranwala Train Accident

Gujranwala Train Accident

تحریر: شاہ بانو میر
گوجرانوالہ کے قریب پل منہدم ہونے سے “”” خصوصی ٹرین “”” کو حادثہ ـ اس ٹرین میں پاکستان آرمی کے جوان سوار تھے جو کھاریاں جا رے تھےـ موجودہ دور میں جب سر عام بھارتی وزیر اعظم کا اعترافی بیان آگیا کہ ہاں ہم نے 71 میں را کے ذریعے پاکستان کو توڑا ـ اس کے بعد یہ سلسلہ موقوف نہیں ہوا غیر ملکی معتبر میڈیا آپ کو بتا رہا ہے کہ کراچی کی سیاسی جماعت کے گہرے روابط ہیں “” را “” کے ساتھ ـ کراچی سے بھارتی خاتون کا پکڑے جانا بلوچستان میں بار بار کاروائیوں میں بھارتی رقوم کا ملنا اور اسلحے کا پکڑے جانا آخر ہمیں کیوں چوکناّ نہیں کرتا؟

ہم نے یہ سن کر کیا خاص حفاظتی انتظامات کئے؟ افواجِ پاکستان ہمارے دشمنوں کا پہلا ہدف ہے ـ سوچئے کیا ٹرین حادثہ ہے؟ ڈیڑھ گھنٹہ پہلے یہاں سے ایکسپریس ٹرین بحفاظت گزر جاتی ہے اور اس کے بعد جیسے ہی خصوصی ٹرین گزرتی ہے تو وہ پُل یکلخت منہدم ہو جاتا ہے جس جنوری میں معائنے کے بعد کلئیر قرار دے دیا گیا تھا ـخصوصی ٹرین کی اطلاع بہت کم افراد کو ہو گی ـ آج پریشان کر دینے والا نقطہ یہ کہ آخر وہ کون ہیں جو بیرونِ ملک سازشوں کا حصّہ بن کر ملک کو اندرونی طور پے نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں؟

پاک فوج جس بہادری جانفشانی کے ساتھ وزیرستان کو دہشتگردوں سے صاف کر رہی ہے وہ ہمارے ہمسائے ملک کو کہاں گوارہ ہے ـ ریڑھ کی ہڈی پے کاری ضرب لگا کر پورا قبائلی علاقہ آزاد کروا کے بے گھر ہوئے آئی ڈی پیز کو گھروں کو واپس بھجنا بلاشبہ ناممکن تھا ـ جو آپریشن کے بعد ممکن ہو گیاـپُرامن پاکستان آخر کس کی آنکھ میں خار کی طرح کھٹکتا ہے؟ہمیں آج کے اس سانحے کو بہت ہی باریک بینی سے اور محتاط رہ کر جانچنا ہے۔

 Pakistan Army

Pakistan Army

اس حادثے کا خوفناک پہلو یہ ہے کہ افواجِ پاکستان کی حساس معلومات کس طرح اور کس کے ذریعے سے تخریب کاروں تک پہنچ رہیںـافواجِ پاکستان ہمارا محافظ ادارہ ہے محافظ محفوظ نہ رہے تو عوام کی زندگیوں کی حفاظت کی کتنی ضمانت ہے؟ اصل بات جو دل کو کھٹک رہی ہے وہ ہے اس مخصوص ٹرین کی اطلاع کیسے کسی دہشت گرد کو گئی؟ حادثہ محض دل بہلاوہ ہے ـ ورنہ ہماری سیکیورٹی فورسسز پر متواتر ہونے والے سرحدوں پر اور اندرونِ ملک حملے کسی سے پوشیدہ نہیں۔

جہاں ریل کا ٹریک دوسرے ٹریک سے ملتا ہے امکاں غالب ہے کہ وہاں دو ٹریکس کو جوڑنے والی پلیٹس جنہیں فِش پلیٹس کہا جاتا ہے ـ وہ کسی تخریب کار نے اکھیڑیں ـ پُل کسی خستہ حالی کی وجہ سے زمین بوس نہیں ہوا بلکہ اس کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پاک فوج کی موجودگی کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس ٹرین حادثے نے ملک کے اندر حفاظتی انتظامات اور حساس دفاعی اداروں کی کارکردگی پر پھر سے سوالیہ نشان اٹھا دیا ہےـ پورے ملک میں دہشت گرد گو پہلے کی طرح دندناتے نہیں پھر رہے ـلیکن قرین قیاس ہے کہ ہر شہر میں موجود ہیں ـ پاک فوج کے شہداء آپکی قربانیوں کو سلام ہے ـ لیکن اس بار لکھنے کا اصل مقصد اُن کالی بھیڑوں کی تلاش ہے جو اداروں کے اندر کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی صورت ویسے ہی موجود ہیں جیسے راشد منہاس شہید کے جہاز کا انسٹرکٹر آپ سب کے درمیان موجود تھا ـ
ہمیں پہچاننا ہے۔

RAW

RAW

پاک فوج کو زک لگانے کا کام کسی عام دہشت گرد تنظیم کا نہیں ہے یہ پھر سے وہی غنڈہ گرد تنظیم جسے را کہا جاتا ہے سرگرمِ عمل ہےـافواجِ پاکستان کی قیمتی جانوں کی قربانی لے کر وہ پاکستان میں رہ کر ہمیں کمزور کر رہے ـ یہ شائد دعویٰ ہے کہ دیکھو ہم 1971 میں تو بنگلہ دیش تھے آج کسی اور ملک میں نہیں آپ کے اندر موجود چند بے ضمیر لوگوں کے تعاون سے دیکھو ویسے ہی ادھیڑ رہے جیسے 1971 میں آپ کو توڑا تھاـ عزیز ہم وطنو جاگو یہ حادثہ عام نہیں نہ اس پر خانہ پُری ہونی چاہیے گوجرانوالہ چھاؤنی کے عقب میں یہ نقب لگا کر ہمیں الارم بجا کر مُنادی کی گئی ہے کہ طبلِ جنگ اب یہاں بھی بج گیا۔

سریع الحرکت کاروائی ہونی چاہیۓ اور کفن میلے ہونے سے پہلے اس حادثے کے ذمہ داران کو کیفرِ کردار تک عبرت انگیز انداز میں پہنچانا چاہیے ـ آئی ایس آئی را سے زیادہ پھیلاؤ اور معلومات رکھتی ہے ـ ہم مُنتظر ہیں ذمہ داران کو گرفت میں لینے کے ـخون قیمتی تو ہر بشر کا ہے لیکن ایک سپاہی ایک کرنل کیسے بنتا ہے وہ کن ادوار میں سے کن جاں جوکھم مراحل سے گزرتا ہے پھر کہیں جا کر ملک کو باوقار عہدے کا حقدار ملتا ہے ـ ایسے کئی قیمتی لوگ اور بِالخصوص جو اس بزدل دشمن کے منہ کو کمسن بچوں کے لہو کا مزا لگ گیا ہے ـ معصوم بچے اور خواتین جن پر اسلام ہاتھ اٹھانے سے منع کرتا ہے بے شک جنگ ہو یا امن ـ مگر را کیا جانے اسلام کو اور طریقہ کار کو اس وحشیانہ اور درندہ صفت اقدام کی جتنی مُذّمت کی جائے وہ کم ہے۔

را اور اس کے پیرو کاروں کو اپنے اداروں اور اپنے نظام میں پہچان کر چُن کر ختم کرنا ہے انشاءاللہ اہل وطن خود کو حالتِ جنگ میں سمجھتے ہوئے گردو نواح کا بغور مشاہدہ کرتے ہوئے ایسے ہر مشکوک اور نامانوس انسان کی اطلاع قریبی تھانے یا ہنگامی حالات میں قائم کئے گئے اداروں کو فراہم ،کریں اور پاکستان کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے کر اپنے وطن عزیز کو مزید تباہ کُن دہشت گردی سے محفوظ رکھنے میں اپنا کردار فعال انداز میں ادا کریں جزاک اللہ گھبرانا نہیں کمزوری نہیں دکھانی نیا پاکستان بننے جا رہا ہے اور بزدل دشمن ایسی بزدلانہ کاروائی کر کے ہمیں مایوسی کی طرف دھکیلے گا لیکن مومن اور پاکستانی کبھی مایوس نہیں ہوتا خواہ سامنے “” را “” جیسی دہشت گرد تنظیم ہی کیوں نہ ہو۔ پاک سر زمین شاد باد

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر: شاہ بانو میر