گوجرانوالہ (جیوڈیسک) پو لیس نے مقد مہ میں صلح نہ کر نے پر محنت کش کو لو ہے کے راڈوں سے بد ترین تشدد کا نشا نہ بنا کر چھت سے دھکا دے دیا، محنت کش کی ٹا نگیں ٹو ٹ گئیں، طبی امداد کے لئے سول ھسپتال منتقل تففصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ فیروزوالہ کے رہائشی محنت کش سیف اللہ نے تھا نہ فیروزوالہ میں اقدام قتل کا مقد مہ درج کروا رکھا تھا، مقد مہ میں ملزما ن اسے صلح پر مجبور کر تے تھے، سیف اللہ ملزمان سے راضی نامہ نہ کرنا چاہتا تھا۔
ملزما ن نے مبینہ طور پر تھانہ کے ایس ایچ او مرزا زمان کو بھاری رشوت دی کی کسی طرح بھی سیف اللہ کو صلح پر مجبو ر کردے، پو لیس کے کہنے پر بھی سیف اللہ نہ مانا، جو کے بعد تھا نہ فیروز والہ پو لیس نے سیف اللہ کو پکڑ کر تھا نہ میں لے آ ئے اور اسے مبینہ طور پر راڈوں اور رائفلوں کے بٹ مار کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
جس کے بعد بھی صلح نہ کر نے پر پو لیس اہلکاروں نے اسے تھا نہ کی چھت سے نیچے دھکہ دے دیا، چھت سے گر نے پر سیف اللہ کی دونو ں ٹا نگیں ٹو ٹ گئیں، پولیس نے کاروائی ہو نے کے ڈر سے سیف اللہ کو انتہا ئی مضروبی حا لت میں سول ھسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں ڈاکٹرز اسے طبی امداد دے رہے ہیں ،تاہم ابھی تک پو لیس کے اعلی افسران کی طرف سے کو ئی کارروائی عمل میں نہیں لا ئی گئی۔