گوجرانوالہ(جیوڈیسک)گوجرانوالہ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار مہر صدیق کے جلسے کے دوران کارکن گتھم گتھا ہوگئے۔کسی کو لات پڑی تو کسی کو لاٹھی،،جھگڑے کے دوران کارکنوں نے کھانے پر بھی دھاوال بول دیا اور دعوت اڑا کر چلتے بنے۔
گوجرانوالہ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار مہر صدیق کے انتخابی جلسے میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں اسٹیج پر تقریر کرنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑے میں جلد ہی لاتیں،گھونسے اور ڈنڈوں کا استعمال شروع ہوگیا۔
کارکنوں نے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیے۔اسی دوران کھانے پر بھی ہلہ بول دیا گیا۔جلسہ گاہ میں ایک طرف لاٹھیاں اور گھونسے چلتے رہے تو دوسری طرف باقی لوگ قورمے کی ڈشوں پر پل پڑے۔