گوجرانوالہ کی خبریں 30/12/2014

Toufeeq Butt

Toufeeq Butt

گوجرانوالہ (جی پی آئی) چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارتی محمد توفیق بٹ ایم پی اے نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 96 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دوں گا، مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بھی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے تجاویز دیں ان پر عملدرآمد کیلئے کوششیں کی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی پیر احمد شاہ، گوندلانوالہ، رڈیالہ اور منڈیالہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمد توفیق بٹ نے کہا کہ حلقہ پی پی 96 کے دیرینہ مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کیلئے خصوصی گرانٹ مہیا کر رہے ہیں جس پر ہم اور حلقہ کے عوام ان کے مشکور ہیں، انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں باہم سہولیات مہیا کرنے کیلئے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں اور حلقہ کو عنقریب گوجرانوالہ سمیت پورے پنجاب کا مثالی حلقہ بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ (جی پی آئی )پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ کا تعزیتی اجلاس بسلسلہ شہادت محترمہ بت نظیر بھٹو صاحبہ ڈسٹرکٹ بار ہال میں منعقد ہوا جس میں صدارت سید آفتاب زیدی صدر PFL نے کی اور نظامت کے فرائض آصف ندیم ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری PLF نے انجام دیے ۔اجلاس میں محترمہ کی 7 ویں برسی پر انکی زندگی پر روشنی ڈالی گئی اور ملک کے لیے انکی کوشش کو سراہا گیا انکی ملک کے لیے شہادت کو سنہری حروف میں لکھنے کے مترداف قرار دیا گیا۔ اجلاس میں فونٹرر صدر PLF ملک عبد الباسط ، زاہد اقبال غوری، پرویز احمد اوٹھی، سلما ن کھوکھر ، ملک مہدی حسن، ناصر عبادت ملک ، اور میاں احد محمود رامے ایڈووکیٹس نے شرکت کی ۔ اجلاس میں قرار دا پاس کی گئی کہ فوجی عدالتوں میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے مقدمہ کا ٹرایل فی الفور کیا جائے ۔پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ کا تعزیتی اجلاس بسلسلہ شہادت محترمہ بت نظیر بھٹو صاحبہ ڈسٹرکٹ بار ہال اجلاس سے صدر سید آفتاب زیدی ، ملک عبد الباسط، ملک مہدی حسن، سلمان کھوکھر، پرویز احمد اوٹھی، آصف ندیم ایڈووکیٹس کے علاوہ دیگر مقررین خطاب کر رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ (جی پی آئی )پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ کا تعزیتی اجلاس بسلسلہ شہادت محترمہ بت نظیر بھٹو صاحبہ ڈسٹرکٹ بار ہال میں منعقد ہوا جس میں صدارت سید آفتاب زیدی صدر PFL نے کی اور نظامت کے فرائض آصف ندیم ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری PLF نے انجام دیے ۔اجلاس میں محترمہ کی 7 ویں برسی پر انکی زندگی پر روشنی ڈالی گئی اور ملک کے لیے انکی کوشش کو سراہا گیا انکی ملک کے لیے شہادت کو سنہری حروف میں لکھنے کے مترداف قرار دیا گیا۔ اجلاس میں فونٹرر صدر PLF ملک عبد الباسط ، زاہد اقبال غوری، پرویز احمد اوٹھی، سلما ن کھوکھر ، ملک مہدی حسن، ناصر عبادت ملک ، اور میاں احد محمود رامے ایڈووکیٹس نے شرکت کی ۔ اجلاس میں قرار دا پاس کی گئی کہ فوجی عدالتوں میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے مقدمہ کا ٹرایل فی الفور کیا جائے ۔