گوجرانوالہ : پشاور خودکش دھماکے ملک دشمن عناصر کی سازش ہیں، نسرین اشفاق
Posted on September 24, 2013 By Tahir Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی راہنما نسرین اشفاق نے کہا ہے کہ پشاور خودکش دھماکے ملک دشمن عناصر کی سازش ہیںجو مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت اقلیتوں کے حقوق پر یقین رکھتی ہے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل برئوے کار لائے جا رہے ہیں۔
نسرین اشفاق نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسیحی برادری احتجاج کے دوران صبر و تحمل کا دامن نہیں چھو ڑے گی۔ انہوں نے خیبر پختونخواہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی روکنے کے لئے اقدامات کرے اور چرچ دھماکے کے ملزمان کو گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے۔