گوجرانوالہ: پشاور میںچرچ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے، چوہدری محمد طارق گجر
Posted on September 24, 2013 By Tahir Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر و سابق ایم پی اے چوہدر ی محمد طارق گجر، سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 96چوہدری محمد سعید گجر، سابق ناظم دھلے چوہدری محمد بخش گجر،چوہدری محمد عرفان گجر نے پشاور میںچرچ میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے اور پوری مسیحی برادری سے اس افسوسناک واقعہ پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور میں پیش آنے والے افسوسنا ک واقعہ میں ملوث افراد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اس اندوہناک واقعہ میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں اور انہیں قرار واقعی سز ا دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ سے پوری دنیا میں ملک کی بدنامی ہوئی ہے چنانچہ حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کرے اور دہشت گردی کو کچلنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ پر امن رہیں پوری قوم غم کی اس گھڑی میں انکے ساتھ ہے۔