گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، 3 فرار

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نواحی کوہلووالا میں چھ مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو ہلاک جبکہ تین فراد ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے ڈاکوؤں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، جبکہ فرار ہونے والے تینوں ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔