گوجرانوالہ : پولیس اہلکاروں سے ڈاکو سرکاری اسلحہ اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں ناکے پر کھڑے دو پولیس اہلکاروں سے ڈاکو سرکاری اسلحہ اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دو پولیس اہلکار ناکے پر کھڑے تھے۔

اس دوران موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ان سے سرکاری رائفل اور موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی تاہم ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔واقعے کا مقدمہ دو نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج کرلیا گیا۔