گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے نئے چیف ایگزیکٹو مجاہد اسلام باللہ نے گیپکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا

Speech

Speech

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے نئے چیف ایگزیکٹو مجاہد اسلام باللہ نے گیپکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور افسران سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ گیپکو پاکستان کی بہترین ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اس کی ترقی کیلئے ہم سب کو ایک ٹیم کی طرح مل جُل کر کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کسٹمر سروسز میں جدت اور معیار کے ساتھ بہتری ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ لائن لاسز میں کمی اور ریونیو میںاضافے کے ساتھ ساتھ لائن سٹاف کی سیفٹی اور ویلفیئر پر خصوصی توجہ دیں گے۔

چیف ایگزیکٹو مجاہد اسلام باللہ نے کہا کہ تمام افسران پورے اعتماد اور لگن کے ساتھ کام کریں اور کسی قسم کے دبائو کو خاطر میں لائے بغیر بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کریں ۔ اس موقع پرتمام اعلیٰ افسران نے نئے چیف ایگزیکٹو مجاہد اسلام باللہ کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا اور کمپنی کی ترقی کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جنرل مینجر آپریشن ہارون الرشید، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن انور سعید کیلوی، چیف انجینئرز جنید اختر، غضنفر عباس رضوی، ذوالفقار احمد، محمد ریاض، فنانس ڈائریکٹر ایاز احمد ، ایڈیشنل ڈی جیز محمد صدیق ملک، اورنگزیب ملہی،رانا محمد جہانگیر و دیگر افسران بھی موجود تھے۔