گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں خواتین نے انسداد پولیو پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا۔ پتھراوٴ سے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز زخمی ہو گئیں۔ گوجرانوالہ میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم علیہ آباد پہنچی تو علاقے کے خواتین نے پتھراوٴ شروع کر دیا۔
پتھر لگنے سے دو خواتین رضا کاروں کے سر پھٹ گئے جس پر انہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے پتھراوٴ کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔