گوجرانوالہ کے نجی اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 50 بچے متاثر

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں نجی اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 50 بچے متاثر ہوگئے ہیں۔سیالکوٹ روڈ پر واقع نجی اسپتال کے نرسری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے 50 بچے متاثر ہوئے۔

متاثرہ بچوں کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 15 بچوں کو آکسیجن فراہم کر دی گئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام بچے خیریت سے ہیں۔