گوجرانوالہ (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے صوبائی صدر انیس نومبر کو ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے تو کارکنوں نے انہیں گھیر لیا۔ دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں پارٹی کی صوبائی قیادت کی کارکردگی گو ہدف تنقید بناتے ہوئے کارکنوں نے گو اعجاز گو کے نعرے بھی لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو قیادت تک رسائی ہی نہیں۔ پارٹی انتخابات میں بھی بد ترین دھاندلی کی گئی۔ انہوں نے اعجاز چودھری پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام بھی عائد کیا۔ اس موقع پر اعجاز چودھری کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے کہا کہ وہ کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔