گوجرانوالہ (جی پی آئی) صوبائی سیکرٹری اطلاعات سنی اتحاد کونسل الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت قانون کے خلاف کوء سازش برداشت نہیں کریں گے۔ حسینیت معراج انسانیت ہے جس سے آج بھی باطل قوتیں لرزہ براندام ہیں۔ دھرنوں نے ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ حکمران عوامی جدوجہد کو جبر و تشدد کے ساتھ نہیں روک سکتے۔غلبہ اسلام کیلئے باطل قوتوں کے خلاف برسر پیکار رہنا ہی تاجدار کربلا کا پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد غوثیہ میں منعقدہ تاجدار کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کی صدارت ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کی۔اس موقع پر پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی۔مفتی محمد حسین صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،مفتی محمد سعید رضوی،ارشد جاوید مصطفائی،حافظ محمد منشاقادری،قاری غلام سرور حیدری،محمد افضل کیلانی،قاری محمد اعظم چشتی،حافظ محمد یعقوب فریدی،حافظ محمد رفیق قادری اور مولانا محمد خالد حسن مجددی نے خطاب کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ (جی پی آئی )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ سے ملحقہ فاطمہ جناح لیڈیز بار ہال ضلع کچہری کا افتتاح چوہدری محمد الیاس جج کنزیومر کورٹ گوجرانوالہ سے اپنے دست مبارک سے کیا اس موقع پر صدر بار چوہدری احور طفیل وڑائچ ایڈووکیٹ ، سیکرٹری بار رانا عامر افتخار احمد خاں ایڈووکیٹ ، میاں الطاف حسین انصاری، رانا اکبر علی خاں ، رانا فرحان علی خاں ،چوہدری خالد لطیف ، سید فدا حسین شاہ ، غلام عباس تارڑ ، چوہدری ضیاء الرحمن سدھو ،محمد افضل بٹ ، خداداد چٹھہ ، مقبول احمد چوہدری ، مس روحی ارم ،مس شازیہ ہمایوں ، مس گلشن مقصود ، مس آصفہ ڈار ایڈووکیٹس کے علاوہ کثیر تعداد وکلاء نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ(جی پی آئی)آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف میں پیر سید نور الحسن شاہ بخاری رحمة اللہ علیہ اور پیر سید محمد باقر علی شاہ بخاری رحمة اللہ علیہ کے دو روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 22,23نومبر بروز ہفتہ اتوار کو منعقد ہوں گی۔جس کی صدارت سجادہ نشین الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری کریں گے۔جبکہ اختتامی خطبہ اور دعا الحاج صاحبزادہ میاں محمد ابو بکر شرقپوری کریں گے۔ان تقریبات میں ملک بھر کے ممتاز علمائے کرام خطاب کریں گے۔