گوجرانوالہ : تاوان کیلئے اغوا ہونے والا 11 سالہ بچہ قتل

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں تاوان کیلئے اغوا ہونے والے گیارہ سالہ بچے کو قتل کر کے اس کی لاش نہر برد کر دی گئی۔ پولیس نے ملوث رشتہ دار کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرفراز کالونی کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر انعام الحق کا گیارہ سالہ بیٹا دانش آٹھ روز پہلے گھر سے باہر نکلا جسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

بچے کے والد سے بارہ لاکھ روپے تاوان مانگا تاہم پکڑے جانے کے خوف سے اغواکاروں نے بچے کو قتل کرکے اس کی لاش نہر برد کر دی۔ اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس نے انعام الحق کے قریبی رشتہ دار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تو ایک عزیز شانی نے بچے کو اغوا اور قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے انکشاف پر بچے کی لاش کی تلاش شروع کر دی ہے۔