گوجرانوالہ را ئٹر ز فورم کا پہلا تعارفی اجلاس

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ ( بیو رو رپورٹ ) گوجرانوالہ را ئٹرز فورم کا پہلا تعارفی اجلاس آفس دین پلا ہ فسٹ فلو ر یکم جون بروز اتوار انعقاد پذیر ہو گا۔ جس میں فورم کے منشور اور اغرزاض و مقاصد کے حوالہ سے تمام عہدیداران اور ممبران کو مطلع کیا جا ئے گا۔

ضلع بھر کے لکھا ریوں، کالم نگاروں اور مصنفین کے لیے ایک منفرد اور منظم پلیٹ فارم کے اس اہم اجلاس میں صدر گوجرانوالہ رائٹرز فورم شاہد محمود گھمن، جنرل سیکرٹری عمران اعظم رضا، سنیئر نائب صدر حکیم نسیم صادق، نئب صدر سلطان احمد گوجر، سید احمد علی رضا ن ئب صدر، حکیم جمیل عاصی فنانس سیکرٹری، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب عالم بٹ ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری میاں ارشد مظہر، انفارمیشن سیکرٹری ایس ایم عرفان طاہر اور آڈیٹر سفارش علی با جوہ کے علاوہ ممبران سپریم کونسل گوجرانوالہ رائٹرز فورم جان کا شمیری، رانا محمد ابراہیم نفیس، قاضی عبدالمجید، ڈی ایس پی غلام عباس، عمران احمد کھو کھر، ڈا کٹر بشیر شاہین، فر زند علی شوق ایڈووکیٹ، مرزا محمد افضل بیگ ایڈووکیٹ اور دیگر ز معزز ممبران بھر پور شرکت کریں گے۔