گوجرانوالا (جیوڈیسک) فیصل آباد سے سیالکوٹ جانے والے مسافروں کو منزل سے پہلے ڈاکو مل گئے۔ ایک لاکھ روپے چھین کر چھومنتر ہو گئے۔ گوجرانوالا کے قریب ڈاکوؤں نے مسافر بس پر دھاوا بول دیا۔ ڈنڈے اٹھائے ڈکیتوں نے بس میں توڑ پھوڑ کی اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔
مسافروں نے بتایا کہ ایک مسافر نے سامان اٹھانے پر جھگڑا شروع کیا اور نندی پور پر بس رکوائی جہاں سات سے آٹھ افراد نے بس پر حملہ کر دیا اور بس ڈارئیور، کنڈیکٹر اور مسافروں سے مجموعی طور پر ایک لاکھ نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے اطیمنان سے کارروائی کی اور رفوچکر ہو گئے۔ پولیس واردات کے دو گھنٹے بعد پہنچی اور رسمی کارروائی کر کے مسافروں کو تسلی دی۔