گوجرانوالہ: ڈاکوؤں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور زیورات لے اڑے

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں ڈاکو راج، خوفزدہ شہری لٹیروں کے رحم و کرم پر۔ پولیس جرائم کی روک تھام میں ناکام۔

ماڈل ٹاؤن میں چھ ڈاکو دن دیہاڑے شہری ندیم بشیر میر کے گھر داخل ہوئے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر آدھے گھنٹے تک لوٹ مار کرتے ہوئے پچاس تولے زیورات اور پانچ لاکھ سے زائد رقم لے اڑے۔ پولیس حسب روایت کئی گھنٹے بعد پہنچی۔

شاہین آباد میں بھی پانچ ڈاکوؤں نے مقامی تاجر محمد سلیم کے گھر گھس کر لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے۔ شہر میں آئے روز وارداتیں ہو رہی ہیں تاہم بے حس پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔