گوجرانوالہ : سیشن کورٹ میں ملزم اور مدعی کے اہل خانہ میں مار کٹائی، 3 افراد گرفتار

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں مقدمہ قتل کی پیشی کیلئے سیشن کورٹ آنے والے ملزم اور مدعی کے اہلخانہ گتھم گتھا ہو گئے، مار کٹائی پر پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

مکوں اور گھونسوں کی بارش گوجرانوالہ کا سیشن کورٹ میدان جنگ بن گیا، قتل کے مقدمے میں پیشی پر آئے ملزم اور مدعی کے اہلخانہ میں تکرار نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

مرد تو مرد، غصے میں لال پیلی خواتین بھی اکھاڑے میں اتر گئیں اور مخالف کی پٹائی شروع کر دی۔

مخالفین نے ایک دوسرے پر نہ صرف ہاتھوں کا استعمال کیا بلکہ اینٹیں بھی اٹھا لیں، خاتون جب مخالف کو دھو دھو کر تھک گئیں تو کاٹنا بھی شروع کر دیا۔

مار کٹائی دیکھ کر پولیس بھی پہنچ گئی اور 3 افراد کو حراست میں لے کر حوالات کی سیر کرا دی۔