گوجرانوالہ: جشن بہاراں کے دنگل کی کو ریج کا مکمل بائیکاٹ

 Bicot

Bicot

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں جشن بہاراں کے دنگل کی کوریج میں بدنظمی کے باعث صحافی سراپا احتجاج ہیں،تمام صحافی برادری نے آج سے شروع ہونے والے دنگل کی کوریج کا مکمل طور پر بائیکاٹ کردیا۔

گذشتہ روز جشن بہاراں کے حوالے سے منعقد کئے گئے دنگل کی افتتاحی تقریب کے دوران پہلوانوں نے روایتی طریقے سے صحافیوں کو تشد د کا نشانہ بنا ڈالا جس کے باعث دو صحافی زخمی ہوگئے ۔

واقعے کے خلاف صحافیوں نے پریس کلب کے باہر ضلعی انتظامیہ اور پہلوانوں کے خلاف مظاہرہ کیا اور صدر پریس کلب طارق منیر بٹ کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں آج سے شروع ہونے والے دنگل کی کوریج کا مکمل طور پر بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ جب تک پولیس صحافیوں پر تشدد کرنے والے پہلوانوں کے خلاف مقدمہ درج اور انہیں گرفتار نہیں کرے گی ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ہونے والے کسی بھی فنکشن کی کوریج نہیں کی جائے گی۔