گوجرانوالہ (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے امیر پروفیسر سعید کلیروی، ناظم اعلیٰ مولانا محمد عمران عریف ،مولانا میاں محمد سلیم شاہد، رانا محمد ابرارہیم نفیس، مولانا محمد مشتاق چیمہ، شیخ الحدیث حافظ محمد امین محمدی اور دیگر نے کہا ہے کہ23مارچ کا دن تجدید عہد کا دن ہے، اسلام کے نام پر قائم ہونے والی ریاست کو آج سیکولر بنانے کی سازش ہو رہی ہے،مگر سیکولر عناصر یاد رکھیں کہ اسلام کے نام پر دی گئی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے دفتر میںمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ23مارچ کا دن قیام پاکستان کا اصل مقصد یاد دلاتا ہے، لاکھوں جانوں کی قربانیاں پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کے لئے نہیں دیں۔ علمائے کرام نے کہا کہ 23مارچ حضرت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید اور ان کے رفقاء کی نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے دی گئی قربانیوں کی کیاد دلاتا ہے، علامہ شہید اور دیگر شہدائے اہلحدیث کا قصاص حکمرانوں پر قرض ہے جو انہیں قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچاکر ادا کرنا ہوگا۔تقریب میں مطالبہ کیا گیا کہ وطن عزیز میں نفاذ اسلام کی مخلصانہ جدو جہد، آمریت کے خلاف جمہوریت کی حمائت میں علامہ شہید کی خدمات پر پنجاب یونیورسٹی میں علامہ شہید چیئر قائم کی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ(جی پی آئی)ناظمہ صوبہ پنجاب سکینہ شاہد ، نائب ناظمہ کوثر میر، نگران وسطی پنجاب ربیعہ طارق صاحبہ کا دورہ گوجرانوالہ باجی حمیرہ عزیز ہاشمی نگران وسطی پنجاب نے ارکان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تربیت کے نظام اور اخوان المسلموں کے تربیت کے مختلف پہلو واصح کرتے ہوئے ارکان کو ذاتی تربیت اور اصلاح کی طرف دعوت دی ۔ ناظمہ صوبہ پنجاب نے جاہدوفی اللہ حق جھادہ کے عنوان کے تحت ارکان حماعت حلقہ خواتین ضلع گوجرانوالہ سے خطاب کرتے ہوئے دین کے لئے قربانیوں کی اہمیت اور مقصد کو فوکس کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ فرائض رکنیت کو مد نظر رکھ کر اپنی تربیت کرنے پر ابھارا یہ ہمارا یقین ہے کہ پاکستان کی منزل اسلام ہے ۔ اور اس کیلئے راستے ہمیں ہموار کرنے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مرکزی دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سٹی اور PP/92کے عہد یداران نے خطاب کیا اس اجلاس میں بائو مالک نذیر چیئرمین نے کہا کہ 27مارچ کے جلسے کو کامیاب بنا نے کے لیے تمام عہداروں اور ممبران کو بھر پور کوشش کرنی چاہئے اس موقع پر صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ PP/92عمر کھوکھر نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ اپنے قائدین کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر کام کرنا چاہئے ہر وقت اپنے اور قوم کی خدمت کیلئے تیار رہیں یوتھ ونگ کا ہر جوان ہر وقت اپنے ملک کیلئے ہر ممکن کوشاں ہے کہ گوجرانوالہ کی عوام کیلئے کھیلوں کے میدان سجائیں مصیبت ذدہ کے کام اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھیں نوجوان نسل برے کام سے روکیں انہیں اپنے ساتھ لیکر 27مارچ کے جلسے میں آئیں اور اپنے قائدین کا استقبال کریں اس موقع پر سرپرست اعلیٰ غلام رسول بھٹی چیئرمین بائو مالک نذیر ، کواڈنیٹر زبیر مغل ، صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ PP/92عمر کھوکھر سرپرست عتیق الرحمن بٹ ، حافظ عمر واحد ، سجاول گجر ، شیخ غلام مرتضی ، عمر فاروق مغل ، رانا شکیل ،علی رضا سیالوی ، جنرل سیکرٹری ودیگر موجود تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ(جی پی آئی)چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی محمد توفیق بٹ ایم پی اے نے کہا ہے کہ جمہوریت میں خلل ڈالنے، عوام کی ترقی ‘خوشحالی کا راستہ روکنے اور دہشت گردی جیسی تمام سازشوں کو جذبہ حب الوطنی سے مکمل طور پر ہر محاذ پر ناکام بنا دینگے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں پوری قوم یکجا اور متحد ہے کیونکہ ہماری منزل معاشی ترقی اور ملکی خود مختاری ‘تحفظ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 97/61 میں یوم قرارداد مارچ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک و قوم مفاد پرست سیاستدان اور خصوصاً ملکی سالمیت کیخلاف برسرپیکار دشمنوں کو پاکستان کیخلاف کسی بھی سازش میں کامیاب نہیں ہونے دینگے کیونکہ پاکستان کا وجود اور سالمیت ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے جس کے تحفظ ‘سالمیت کیلئے حکومت کسی بھی حد تک جانے سے بھی گریز نہیں کریگی۔ اس موقع پر میاں سہیل ریاض، یوسی صدر فخر الزمان مہر، نائب صدر رانا سلیم، میاں مختار، ڈاکٹر جاوید گل، رضوان ارشد سلیمی، بائو اکرم و دیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے قومی دنوں کوشایان شان طریقے سے مناتی ہیں، سات سال کے وقفے کے بعد یوم پاکستان پر شاندار پریڈ کا اہتمام کرنے پر افواج پاکستان مبارکباد کی مستحق ہیں،پاکستانی سپاہ کی صلاحیتیں اورملک کے دفاع کے لئے تیار یاں قابل رشک ہیں،بہادر سپاہ سالار جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں90فی صدکامیابی حاصل کر لی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے جوانوںکا جذبہ اور قابلیت دیکھ کر قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ،وطن عزیز کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو پوری قوم یوم پاکستان پرخراج عقیدت پیش کر رہی ہے، وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب او ر قومی ایکشن پلان پر ملک کی سیاسی قیادت کو متحد کر کے آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا دیا ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے دہشت گردی،فرقہ واریت اورتوانائی بحران سمیت تمام مسائل حل ہو جائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ نامساعد حالات میں پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتوں کا جمہوری نظام کے تسلسل کے لئے مثبت کردار تاریخ میںسنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ(جی پی آئی)) تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر چودھری محسن تنویر نے کہا ہے کہ حکومت کو سپریم کورٹ کے احکامات مانتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کرانا ہونگے تاکہ بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر سکیں، تحریک انصاف نے ہمیشہ اختیارات کے نچلی سطح تک منتقلی پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کالونی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن سے دھاندلی کا دروازہ بند ہوگا، جب تک شفاف انتخابات نہیں ہونگے نہ قوم کو اچھی حکمرانی ملے گی نہ ملک ترقی کر سکے گا۔