گوجرانوالا : ملزم شہزاد وڑائچ 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Police

Police

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالا کی عدالت نے ڈسکہ واقعے کے مرکزی ملزم شہزاد وڑائچ کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پیر کے روز سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں ملزم کی فائرنگ سے 2 وکیل جاں بحق ہو گئے تھے۔گوجرانوالا میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ ڈسکہ کے مرکزی ملزم سابق انسپکٹر شہزاد وڑائچ کو پیش کیا گیا ہے۔

پولیس نے عدالت سے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی، جس پر عدالت نے ملزم شہزاد وڑائچ کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے حکم دیا کہ 8جون کو ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ پیر کو سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں پولیس انسپیکٹر شہزاد وڑائچ کی فائرنگ سے 2 وکیل جاں بحق ہو گئے تھے۔