گوجرانوالہ : ٹائل مارکیٹ سے لاکھوں کا سامان چوری، پولیس اور چوکیدار نیند کے مزے لیتے رہے

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) علی الصبح ٹائل مارکیٹ میں چور دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان لوٹ کر لے گئے، پولیس اور چوکیدار سوتے رہے۔

گوجرانوالہ کے علاقہ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ کنگنی والا میں واقع مین ٹائل مارکیٹ میں پولیس چوکی سے چند گز دور چور علی الصبح دکانوں کے تالے توڑ کر زیڈ ایس ٹریڈرز سے پندرہ لاکھ اور سٹائل ٹریڈرز سے چار لاکھ سے زائد کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

جبکہ پولیس اور چوکیدار سوتے رہے۔