گوجرانوالہ (جی پی آئی) چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی محمد توفیق بٹ ایم پی اے اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے چودھری مقبول لنگا کا گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹ کا معائنہ کرتے ہوئے گرین بیلٹس کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے عمل کو خصوصاً چیک کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین محمد توفیق بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی عوام کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ساتھ ساتھ انہیں صحت و صفائی کے حوالے سے بہترین ماحول فراہم کرنا چاہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ گوجرانوالہ میں گرین بیلٹس اور پارکوں میں پھولدار اور سایہ دار پودے لگا کر ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹس کے دورہ کا مقصد یہ ہے کہ یہاں پر جو پھول دار پودے مرجھا چکے ہیں انہیں ازسرنو لگایا جائیگا اور جی ٹی روڈ پر جہاں گرین بیلٹس موجود نہیں ہے وہاں پر گرین بیلٹس بنائیں گے۔ انہوں نے صنعتکاروں، تاجروں، شہریوں اور جی ٹی روڈ پر موجود دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ گرین بیلٹس کی خوبصورتی اور بحالی کیلئے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی سے تعاون کریں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن فاروق خان و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ(جی پی آئی)محمد اقبال سیکھو انجینئرساکن محلہ میراں شاہ نوکھر کے رہائشی کے گھر گذشتہ روز نامعلوم چور نقدی زیورات اور گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے۔پولیس تھانہ کوٹ لدھا مقدمہ درج کرنے سے ا نکاری۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز رات کو نامعلوم چور انجینئر محمد اقبال سیکھو کے گھر داخل ہو کر نامعلوم چور نقدی اڑھائی لاکھ روپے زیورات ‘اے سی فریج گھریلو سامان لے کر فرار ہوگئے’اور کوٹ لدھا پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا۔جب اس سلسلہ میں متعلقہ ایس ایچ او ملک فیاض اعوان سے مئوقف لیا تو انہوں نے بتایا کہ میں ایسے مقدمات افسران بالا کے حکم کے بغیر درج نہیں کر سکتا یاد رہے کہ انجینئر محمد اقبال سیکھو نے اپنے علاقہ کے اندراج کے لیے سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر اور وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف اور آر پی او گوجرانوالہ سید دلاور عباس کو تحریری طور پر درخواست دی ہے۔لیکن کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی ‘انجینئر محمد اقبال سیکھو نے مقدمہ اندراج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بچوں کا بہتر تعلیم و تربیت کیلئے صحتمند ہونا ضروری ہے،بدر منیر گوجرانوالہ (جی پی آئی) گورنمنٹ ایم سی سکول نمبر 5 باغبانپورہ گوجرانوالہ میں امسال سالانہ گیمز ہوئیں جن میں طلباء نے انتہائی جوش و جذبہ سے حصہ لیا۔ علاوہ ازیں کرکٹ، حسن قرأت اور حسن نعت میں گورنمنٹ ایم سی سکول نمبر 3، گورنمنٹ ایم سی اسکول نمبر 11 اور گورنمنٹ ایم سی اسکول نمبر 13 کے درمیان سخت مقابلے ہوئے۔ مہمان خصوصی صاحبزادہ محمد عادل وسیم اور سماجی شخصیت ظہیر احمد مغل نے اول، دوم اور سوم آنے والی ٹیموں اور طلباء میں انعامات تقسیم کیے اور بعض طلباء کو بہتر کارکردگی کی بناء پر خصوصی انعامات بھی دئیے گئے ۔ ایم سی سکولز کے ہیڈ ماسٹر صاحبان اور مہمان نے سکول کے ہیڈ ماسٹر بدر منیر کے گیمز میں دلچسپی اور ایم سی سکولز کے درمیان مقابلے کروانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ہیڈ ماسٹربدر منیرنے کہا کہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے بچوں کا صحت مند ہونا انتہائی ضروری ہے اور گیمز ہم نصابی سرگرمیوں کا اہم حصہ ہیں۔ بہتر تعلیم کے لیے صحت مند معاشرہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ظہیر احمد مغل نے غریب اور مستحق طلباء کے لیے جرسیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر نے گورنمنٹ ایم سی سکولز کے ہیڈ ماسٹر صاحبان عبدالمالک ایم سی سکول نمبر 11، لیاقت علی سکول نمبر 3 اور شبیر احمد ناز ، محمد رشید، محمد اکرام اسکول نمبر 13 اور دیگر مہمانوں کا پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ (جی پی آئی) پیپلزپارٹی کے صوبائی راہنما چودھری محمد صدیق اور سٹی جنرل سیکرٹری محمد بابر مہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات سنگین تر ہوتے جارہے ہیں ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے، عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں جبکہ حکمران بے حسی کی نیند سو رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہوری دروازہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد بابر مہر نے کہا کہ موجودہ تمام بحرانوں کا واحد حل حکمرانوں سے چھٹکارا ہے، قوم جعلی مینڈیٹ والی حکومت سے اکتاچکے ہیں، حکومت کی مایوس کن کارکردگی نے عوام سے حقیقی خوشیاں چھین لی ہیں۔ مہنگائی، بیروزگاری، غربت کی شرح میں نمایاں اضافہ سے ملکی معیشت غیر مستحکم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے حکومت اور سکیورٹی ایجنسیوں کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ کر ہی وطن عزیز کو خوشحال اور مضبوط ریاست بنایا جاسکتا ہے۔ دہشتگردی کے واقعات نے پاکستان کا امیج عالمی سطح پر بری طرح متاثر کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ، سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لال 18دسمبرکو پاکستان بندنہیں کرسکتا۔ پاکستان کی سا لمیت کومیلی آنکھ سے د یکھنے ،ڈینگیں مارنے اورڈرانے دھمکانے والے کئی آئے اورچلے گئے جبکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان آج تعمیروترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے۔ جھوٹ اوریوٹرن کی سیاست نے عمران خان کا دماغی توازن بری طرح بگاڑدیا ہے ورنہ کوئی محب وطن اپناملک بندکرنے کاتصور بھی نہیں کرسکتا۔ہم نے عمران خان کوناکام خودکش حملے سے بہت روکامگروہ بازنہیں آئے ۔رضوان اسلم بٹ نے مزید کہا کہ عمران خان کاپلان ڈی ان کی منفی سیاست کاڈیتھ وارنٹ بن جائے گا۔پاکستان کا معرض وجودمیں آنابلاشبہ ایک زندہ معجزہ ہے ،جس کسی نے اس کی سا لمیت پرضرب لگائی اسے موت نے دبوچ لیا ۔انہوں نے کہا کہ کپتان اوران کے مٹھی بھرسیاسی ہجڑے ایک دن تودرکنار ایک پل کیلئے بھی پاکستان اورپاکستانیوں کویرغمال نہیں بناسکتے ۔حکومت کی رٹ اورآئینی مدت بارے کوئی شک میں نہ رہے ، میاں نوازشریف عوام کے مینڈیٹ سے وزیراعظم بنے ہیں ان کااحترام کرنا عمران خان سمیت ہرشہری کافرض ہے ۔انہوںنے کہا کہ نفاق اورنفرت کی سیاست کے بل پر عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتا ،وزیراعظم میاں نوازشریف چاروں صوبوں کے عوام کوآپس میں جوڑنے کی بات کرتے ہیں جبکہ عمران خان توڑنے اورخدانخواستہ ملک جلانے کی بات کرتا ہے ۔وفاق اور جمہوریت کی مضبوطی ہماری سیاست کامحور ہے ،نفاق پسنداوراقتدار کے بھوکے عوام کی ہمدردیاں نہیں سمیٹ سکتے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ (جی پی آئی)ممتاز خاتون عالم دین، مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی رہنما باجی سمیعہ قادری نے کہا ہے کہ دہشت گرودں کے خلاف فوجی آپریشن ضرب عضب مقدس جہاد ہے۔آپریشن ضرب عضب کو ڈرامہ کہنے والے اسلام اور ملک کے دشمن ہیں اور ملکی دفاع جانیں دینے والوں کے خون کے غدار ہیں۔جماعت اسلامی آئی ڈی پیز سے جھوٹی ہمدردی کی آڑ میںدہشت گردوں کو شیلٹر فراہم کرنا چاہتی ہے۔دہشت گردوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے پاک فوج کی کردار کشی کرنا جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا وطیرہ ہے۔آپریشن ضرب عضب کے ختم کرنے کے مطالبے سے جماعت اسلامی کا ایجنڈہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ کس اسلام کی بات کرتے ہیں۔باجی سمیعہ قادری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب پوری قوم کی آواز ہے اور پاک فوج کی ملک و ملت اسلامیہ کے لئے دی جانے والی جانوں کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ (جی پی آئی)آج زونل یونین کونسل کا اجلاس زیر صدارت میر ارشد علی زونل چیئرمین سٹی سرکل گوجرانوالہ ہوا ،جس میں زونل وائس چیئرمین حاجی محمد حسین آر او کامونکی زونل سیکرٹری محمد امین آر او نمبر 3اور جائنٹ سیکرٹری طلعت محمو د آر او نمبر1گوجرانوالہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو سے کمرشل اسسٹنٹ کا سکیل نمبر14سے 16اپ گریڈ جو کہ B.O.Dسے ریجنل چیئرمین محمد اقبال ڈار اور خان ولی الرحمن خان ریجنل سیکرٹری نے منظور کر وایا تھا اسے جلد ازجلد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ (جی پی آئی)آج زونل یونین کونسل کا اجلاس زیر صدارت میر ارشد علی زونل چیئرمین سٹی سرکل گوجرانوالہ ہوا ،جس میں زونل وائس چیئرمین حاجی محمد حسین آر او کامونکی زونل سیکرٹری محمد امین آر او نمبر 3اور جائنٹ سیکرٹری طلعت محمو د آر او نمبر1گوجرانوالہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو سے کمرشل اسسٹنٹ کا سکیل نمبر14سے 16اپ گریڈ جو کہ B.O.Dسے ریجنل چیئرمین محمد اقبال ڈار اور خان ولی الرحمن خان ریجنل سیکرٹری نے منظور کر وایا تھا اسے جلد ازجلد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ (جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ کی توہین کے مرتکب گلوکار جنید جمشید کیخلاف توہین سالت قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔ اگر حکومت نے سرد مہری کا مظاہرہ کیا تو عاشقانِ رسول خود اقدام پر مجبور ہونگے اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ ازواج پاک اور آل و اصحاب رسول کا ادب و احترام عشق رسول کی علامت اور مسلمان کی پہچان ہے۔ اسلام ہمیں رسول کریم کی ہر نسبت کے احترام کا درس دیتا ہے۔ جنید جمشید نے حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ کی گستاخی کرکے اہل اسلام کے جذبات مجروح کیے ہیں۔ تحفظ ناموس رسالت کیلئے عاشقان رسول کی سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔ عاشقان رسول نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیشہ گلشن رسالت کی آبیاری کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد سعید رضوی، مفتی محمد حسین صدیقی، حافظ محمد منشاء قادری، مفتی غلام نبی جماعتی، قاری غلام سرور حیدری، ارشد مصطفائی، قاری محمد اعظم چشتی، حافظ محمد رفیق قادری، مولانا محمد خالد حسن مجددی اور دیگر نے خطاب کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ (جی پی آئی)سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری کے چھوٹے بھائی، پیر سیدعصمت علی شاہ بخاری مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں پیر سید نور الحسن شاہ بخاری اور پیرسید محمد باقر علی شاہ بخاری کے پہلو دربار شریف میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں علماء و مشائخ اور عوام نے شرکت کی۔ مرحوم کے قل شریف کا ختم پاک آج مورخہ 3 دسمبر 2014ء 9بجے آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف میں ہوگا۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، ڈپٹی سیکرٹری جنرل طارق محبوب، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی محمد منیب الرحمن، مرکزی امیر جماعت اہلسنت علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی، مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید ریاض حسین شاہ، پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی، پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، مولانا ابودائود محمد صادق، مولانا ابوطاہر عبدالعزیز چشتی، صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، سرفراز احمد تارڑ، مفتی محمد حسین صدیقی، ڈاکٹر راغب نعیمی، مفتی غلام نبی جماعتی اور صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی نے مرحوم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔