گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کے قریب ٹرین حادثے کے 14 میں سے 11 شہیدوں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں ہیں۔
وزیر آباد کے قریب ٹرین کے حادثے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل عامرخان جدون، ان کی اہلیہ اور7 سالہ بیٹی فاطمہ جدون کی میتیں ایبٹ آباد کے نواحی علاقے نواں شہر روانہ کردی گئیں۔
میجر عادل کی لاہور، کیپٹن کاشف کی فیصل آباد، لیفٹننٹ عباس کی خوشاب، لانس نائک ظفر کی ساہیوال، سپاہی سلیم کی لکی مروت، سپاہی سلطان کی مالاکنڈ، سپاہی دھنی بخش کی ڈیرہ مراد جمالی اور واش مین ارشد کی میت مریدکے روانہ کی گئی ہے۔