گوجرانوالہ : چچا کا غیرت کے نام پر ماں اور بیٹی پر تشدد

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں غیرت کے نام پر چچا نے ماں بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا، دونوں کے ناک اور کان کاٹ دیئے، بازو اور ٹانگیں توڑ دیں، متاثرہ ماں بیٹی کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کرا دیا گیا۔

گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد کے نواحی گاؤں ٹوئنکے میں چچا محمد علی کو اپنی بھابھی شگفتہ اور بھتیجی ثناء کے کردار پر شک تھا، جس کی پاداش میں ملزم نے دونوں ماں بیٹی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا، تیز دھار آلے سے ماں بیٹی کے ہاتھ پاؤں توڑ دیئے، ناک اور کان بھی کاٹ دیئے۔

متاثرہ ماں بیٹی کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کرا دیا گیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا، متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی کئی مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔