گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں چوری کےمقدمے میں زیرتفتیش ملزم پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دم توڑ گیا، واقعے کے خلاف لواحقین نے تھانے کےباہر شدید احتجاج کیا اور پتھراؤ کرکے ٹریفک بلاک کر دی ۔
گوجرانوالہ میں ملزم لیاقت مسیح کی ہلاکت کیخلاف لواحقین نے جی ٹی روڈ بلاک کرکے کئی گاڑیوں کے شیشے توڑدیئے، پولیس نے لاٹھی چارج کرکے خواتین سمیت 8 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
سی پی او وقاص نذیر کاکہنا ہےکہ تھانے میں ملزم کی ہلاکت کے واقعے کی ایس ایس پی آپریشن تحقیقات کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ملزم کی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایاگیا تھاجہاں وہ دم توڑ گیا۔