گوجرانوالا : نامعلوم افراد کی کلینک میں فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالا (جیوڈیسک) گوجرانوالا میں نا معلوم افراد نے کلینک میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے چھچھر والی چوک کے قریب واقع کلینک میں دو افراد داخل ہوئے جنہوں نے ڈاکٹر پر فائرنگ کر دی جس سے ہومیو پیتھک ڈاکٹر افتخار جاں بحق ہو گئے۔

ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔ مقتول ہومیو ڈاکٹر کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے فوری طور پر اسپتال پہنچائی گئی۔