گوجرانوالہ : نامعلوم افراد نے دس سالہ علی فیضان کو پھندا دیکر مار ڈالا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) نوشہرہ روڈ کے محلہ چراغ کا دس سالہ علی فیضان گزشتہ رات محلے کی دکان پر گیا لیکن واپس نہ آیا صبح اس کی لاش کوڑے کے ڈھیر پر پڑی مل گئی۔

لاش ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔

مقتول کی لاش کو اعوان چوک میں رکھ کر احتجاج کیا گیا جس کے باعث ٹریفک بلاک ہو گئی۔