گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گکھڑ منڈی کے علاقے چک دادن میں انسپکٹر طاہر فاروق چیمہ کے بیٹے کی بارات پہنچی جہاں باراتیوں نے قانون کو اسلحہ کی نوک پر رکھ لیا۔
شادی میں شریک ایک شخص نے پہلے ایس ایم جیز سے ہوائی فائرنگ کی۔ اس کے بعد اے کے فورٹی سیون تھامی برسٹ دے مارا۔
قانون کے محافظ کی موجودگی میں ہونے والی اس قانون شکنی کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تو پولیس بھی متحرک ہو گئی اور اپنے پیٹی بھائی دلہا کے والد انسپکٹر طاہر فاروق چیمہ کو حراست میں لے لیا لیکن کیا قانون شکنوں کو سزا بھی مل پائے گی یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔