گجرانوالہ: شادی میں فائرنگ، تماں بٹ کا جسمانی ریمانڈ جاری

Firing

Firing

گجرانوالہ (جیوڈیسک) گجرانوالہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے مسلم لیگ ن کے کارکن تماں بٹ کو3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا گیا ہے۔

پولیس نے 30 جنوری کو گجرانوالہ میں شادی کی تقریب میں کھلے عام جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ کے الزام میں تماں بٹ کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزم کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ٹماں بٹ کے گھر سے 5 کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں، جن پر جعلی اسلحہ لائسنس نمبر لگوائے گئے تھے۔