گوجرانوالہ: زاہد عرف تماں بٹ چار ساتھیوں سمیت گرفتار

Zahid tman butt

Zahid tman butt

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ایس ایچ او کے بیٹے کے شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا زاہد عنایت عرف تماں بٹ پکڑا گیا۔ پولیس نے تماں بٹ اور اس کے چار ساتھیوں کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن ریٹائرڈ علی ضیاء نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزموں میں تماں بٹ ، تنویر عرف ٹیپو ، عمران ڈار ، وقاص بٹ اور اللہ لوگ بٹ شامل ہیں جن کے خلاف مختلف تھانوں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ ، ناجائز اسلحہ ، بس ڈرائیور کا اغوا اور ٹرانسپورٹرز سے بھتہ وصولی کے مقدمات درج ہیں۔

گوجرانوالہ میں انسپکٹر طاہر فاروق چیمہ کے بیٹے کی شادی میں تماں بٹ ، عثمان چیمہ اور عاشر چیمہ سمیت خودکار ہتھیاروں سے شدید ہوائی فائرنگ کی تھی ۔میڈیا کی نشاندہی پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔